منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت متعدد دیگر مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپے مارے ہیں۔
بھارتی میڈیانے کہاکہ ای ڈی کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جو مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز سے اسکی تقسیم سے متعلق ہے ۔ علاوہ ازیں شلپاشیٹی کے وکیل نے کہا ہے کہ شلپاکے گھرچھاپے کی خبریں غلط اورگمراہ کن ہیں ،راج کندرا تحقیقات میں حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔