فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی پھر تردید کر دی

فردوس جمال نے اہلیہ سے  طلاق کی خبروں کی پھر تردید کر دی

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر اہلیہ سے طلاق اور خلع کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی علیحدگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ انکے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ میں نے اپنے خاندان کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتے کہ کوئی آ کر پھاڑ دے ۔ ان کے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں۔ اگرچہ کچھ شکایات موجود ہیں، لیکن یہ کسی بھی تعلق کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں