نیو یارک :یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن قتل

نیو یارک :یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر  کے سی ای او برائن تھامسن قتل

نیو یارک (اے پی،رائٹرز)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ سی ای اوکو بدھ کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر گولی مار دی گئی ، وہ اکیلے ہی قریبی ہوٹل سے نیویارک ہلٹن مڈ ٹاؤن میں کانفرنس کیلئے جا رہے تھے ۔ نیو یارک سٹی پولیس کمشنر جیسکا ٹِش نے کہا حملہ آور نے کئی منٹ انتظار کیا ۔ملزم نے تھامسن کو دیکھتے ہی قریب پہنچ کر فائرنگ کی ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری بارے اطلاع دینے والوں کو 10ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں