الیکشن جیت لیا، ہش منی کیس خارج کیا جائے ، ٹرمپ کی جج سے درخواست

الیکشن جیت لیا، ہش منی کیس خارج کیا  جائے ، ٹرمپ کی جج سے درخواست

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے نیویارک کے ریاستی جج سے اپنے خلاف ہش منی کیس خارج کرنے کی درخواست کی ہے ۔

 ٹرمپ نے استدعا کی ہے کہ فوجداری مقدمے میں انہیں قصوروار نہ ٹھہرایا جائے ۔یاد رہے ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش میں ایک پورن سٹار کو خاموش رہنے کے عوض رقم کی ادائیگی پر جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔نومنتخب صدر کو پورن سٹار سٹورمی ڈینیئل کو رقم دینے سمیت مالی لین دین سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے جسے ’ہش منی کیس‘کہا جاتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں