نانا پاٹیکر کی امیتابھ سے انوکھی خواہش، سب ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے
ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار نانا پٹیکر نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی قسط میں بگ بی امیتابھ بچن سے انوکھی فرمائش کردی۔
پروگرام میں نانا پاٹیکر اور امیتابھ نے پُرجوش انداز سے ملاقات کی اور لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کا گانا ‘میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا’ گا کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔اسی دوران نانا پاٹیکر نے امیتابھ بچن سے فرمائش کی کہ وہ اگلے 25 سال تک کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی سنبھال لیں، نانا پاٹیکر کی خواہش سُن کر میزبان اور وہاں بیٹھے حاضرین ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوگئے۔