بھارتی گلوکار بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر جرمانہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس نے مشہور ریپر بادشاہ کی گاڑیوں میں سے ایک پر 15,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ جرمانہ گرگام کے سیکٹر 68 میں واقع آریا مال میں گلوکار کرن او جلا کے کنسرٹ میں پہنچنے کے دوران غلط لین میں گاڑی چلانے پر کیا گیا۔