شہریار منور کی ‘شبِ موسیقی’، احد رضا میرکا دھوم دھڑکا

شہریار منور کی ‘شبِ موسیقی’، احد رضا میرکا دھوم دھڑکا

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار و فلمساز شہریار منور اور ان کی ہونے والی دلہنیا اداکارہ ماہین صدیقی کی ‘شبِ موسیقی’ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ‘شبِ موسیقی’ سے فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز حسین ریحار اور ثناء سفیناز کا انتخاب کیا۔ماہین صدیقی، حسین ریحار کے چٹا پٹی، سبز و دھانی لہنگے میں جاذب نظر آرہی ہیں جبکہ شہریار منور نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے پستہ گرین کرتہ، پینٹ اور کورٹ کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ثروت گیلانی، احد رضا میر، عاصم رضا اور فہد مرزا شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شبِ موسیقی میں دھوم دھڑکا کرتے دکھائی دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں