ایک ہٹ فلم دینے والا اداکار دولت میں رنبیر سے بہت آگے

ایک ہٹ فلم دینے والا اداکار دولت میں رنبیر سے بہت آگے

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ میں صرف 1 ہٹ اور 13 فلاپ فلمیں دینے والے بھارتی اداکار کے اثاثے الو ارجن، پربھاس اور رنبیر کپور سے بھی زائد ہیں۔۔

44 سالہ زید خان نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران صرف 1 ہٹ فلم دی جبکہ ان کی 13 فلمیں فلاپ رہیں لیکن اُن کی دولت 1500 کروڑ سے زائد ہے اور وہ الو ارجن، پربھاس اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2003ء میں ‘چرا لیا ہے تم نے ’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے زید خان کی 2004ء کی دوسری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ ‘میں ہوں ناں’ تھی، جو ہٹ رہی، اس سے قبل اور بعد میں انہوں نے جتنی فلمیں کیں وہ سب فلاپ ثابت ہوئیں۔ اداکاری کے سفر میں ناکامی کے بعد انہوں نے مختلف سٹارٹ اپس اور کاروبار میں سرمایہ کاری اور آج وہ 1500 کروڑ کے مالک ہیں، تاہم زید خان نے اعداد و شمار کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔اگر یہ نمبر درست ہیں تو وہ رنبیر کپور 550 کروڑ، پربھاس 400 کروڑ، الو ارجن 350 کروڑ اور رام چرن 1300 کروڑ سے زیادہ امیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں