’’پاوری گرل‘‘ دنانیر مبین کی سالگرہ، تصاویر وائرل
لاہور(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ‘‘پاوری گرل’’ کے نام سے مشہور دنا نیر مبین کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
‘‘پاوری گرل’’ نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ دنانیر نے سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے مناتے سفید باڈی کون میکسی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ بالوں میں پھولوں کا تاج لگایا ہوا تھا۔ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے دنانیر مبین نے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں کا سالگرہ کے پیغامات پر شکریہ اد کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘دسمبر بے بی، سالگرہ کی محبت اور نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں شکر گزاری سے بھرپور ہوں۔ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔’’ یاد رہے کہ 2021 میں ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر جاری کرنے کے بعد راتوں و رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی کانٹینٹ کریئٹر دنانیر 2023 میں پاکستانی ڈرامے میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔