شوبز میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنامیرا جنون:عائزہ خان
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے ۔
اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنامیرا جنون ہے اسی لئے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔ عائزہ خان نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں اپنا ایسا مقام بناؤں گی کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے ،ان کاکہناتھاکہ کہ ایسے کردار اداکرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے اصل نام کے بجائے کرداروں کے نام سے جاننے لگیں ۔