شادی کی کوئی عمر نہیں ،جب کوئی پسند آئے کرلیں :حریم فاروق

 شادی کی کوئی عمر نہیں ،جب کوئی  پسند آئے کرلیں :حریم فاروق

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں جب بھی کوئی پسند آجائے اس سے شادی کرلینی چاہئے ۔

 ایک انٹرویو کے دوران جلدی شادی کے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں کہ کس عمر میں آپ کو شادی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کو محسوس ہو کہ یہی وہ شخص ہے جس کی آپ کو تلاش تھی تو وقت ضائع کیے بغیر شادی کر لینی چا ہئے ، شادی کی کامیابی کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور اعتماد کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں