ریشم نئے سال میں پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقین بحال ہونے کیلئے پرامید

ریشم نئے سال میں پاکستان فلم انڈسٹری  کی رونقین بحال ہونے کیلئے پرامید

لاہور( آئی این پی ) ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ریشم نے آنیوالے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔

 ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ آنے والے سال میں فلمی صنعت سے ویرانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے ،اور نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں