سرجری کے بعد میری ایک ٹانگ چھوٹی ہو گئی تھی:تنناز ایرانی
ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ تنناز ایرانی نے حال ہی میں اپنی صحت کے سنگین مسائل پر بات کی۔
، جس سے وہ طویل عرصے تک اچانک وہیل چیئر پر محدود ہو گئی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ 2021 میں سرجری کے بعد ان کی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ سے چھوٹی ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں اچانک چلنے میں دشواریوں کا سامنا شروع ہوا، پاؤں چھوٹا بڑا ہونے سے میں عام صحت مند انسان کی طرح چلنے سے قاصر تھی۔ میرے چلنے کے انداز میں کافی لچک آ گئی تھی۔