اروشی روٹیلا کی نئی فلم کے گانے کو تنقید کا سامنا
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی فلم ‘ڈاکو مہاراج’ کا گانا سامنے آنے کے بعد اس پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فلم کے گانے میں اداکارہ اروشی روٹیلا اور اداکار ننداموری بالاکرشنا کے درمیان عمر کے فرق اور نامناسب انداز سے ڈانس کرنے اور اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انٹرنیٹ پر صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے گانے کی دوبارہ شوٹنگ کرنے یا پھر اسے فلم سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ فلم 12 جنوری کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔