والدہ احسن محسن کو پسند نہیں کرتی تھیں:منال خان کا انکشاف
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن سے ان کی شادی کے لیے راضی نہیں تھیں،منال خان نے پوڈ کاسٹ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ۔۔
کہ ایمن کو شادی کے وقت والد کی مکمل سپورٹ حاصل رہی لیکن میری شادی کے وقت بابا حیات نہیں تھے لیکن میں نے بابا کو ان کی زندگی میں بتا دیا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میری والدہ نے احسن محسن کو ریجیکٹ کر دیا تھا کیونکہ وہ اُنہیں کچھ خاص پسند نہیں کرتی تھیں مگر والد نے میرے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر منال کو احسن محسن پسند ہے تو میں راضی ہوں۔ جب والد راضی ہو گئے تو والدہ نے بھی احسن محسن کو اپنے داماد کے طور پر قبول کر لیا۔