اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کی ریلیز ڈیٹ لیک، مداح پُرجوش

اسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کی ریلیز ڈیٹ لیک، مداح پُرجوش

سیئول (شوبزڈیسک )نیٹ فلکس کوریا نے نئے سال کے آغاز پر ‘اسکوئڈ گیم’ کے مداحوں کو ویب سیریز کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا تحفہ دیدیا۔۔

جس پرمداح پرجوش ہیں ۔نیٹ فلکس کی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ‘ریڈ لائٹ، گرین لائٹ’ گیم کی مشہور روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، ویڈیو کا عنوان اسکوئڈ گیم سیزن ہے جس میں 27 جون 2025 کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے جس کو اس کی ریلیز کی تاریخ ہی کہا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں