میں نے پیار کیا میں کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے :اپسانا سنگھ
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے 1989 کی بلاک بسٹر فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے ڈراپ کیے جانے۔۔
اور ان کی جگہ سلمان خان کے ساتھ بھاگیشری کو مرکزی رول دیے جانے پر کہاکہ وہ اس فلم میں لیڈ رول کے لیے پہلی چوائس تھیں، لیکن ڈراپ کر دی گئیں۔راجکمار بھرجاتیا نے انہیں بتایا کہ کیونکہ آپ کا قد سلمان خان سے نکلتا ہوا تھا اسلئے ہم نے آپ کو کاسٹ نہیں کیا، اس موقع پر اپاسنا نے کہا میری کاسٹ نہ ہونے کی وجہ میرا قد اور سلمان خان تھے ۔