ڈھائی بلین ڈالر کی تاریخی طلاق لینے والی ماڈل انتقال کر گئیں

ڈھائی بلین ڈالر کی تاریخی طلاق لینے والی ماڈل انتقال کر گئیں

لاہور(شوبزڈیسک )پیرس میں مقیم سوئس سوشائٹ جوسلین ولڈن اسٹائن، جنہیں "کیٹ وومن" کے نام سے جانا جاتا تھا، 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

جوسلین 1945 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے آرٹ ڈیلر ایلک ولڈن اسٹائن سے شادی کی اور ان کے ساتھ دو بچے پیدا کیے ۔ طلاق کے بعد، وہ نیویارک کی مشہور سوشائٹ بن گئیں۔ ان کا طلاق معاہدہ، جس میں انہیں 2.5 بلین امریکی ڈالر ملے ، تاریخ کے مہنگے ترین طلاق معاہدوں میں شمار ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں