سلمان خان نے زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی:سونو سود
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے معروف اداکار سونو سود نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے انہیں شراب پینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔۔۔
سونونے کہاکہ میں شراب سے دور رہتا ہوں،سلمان بھائی کو بڑا شوق رہتا تھا، وہ کہتے تھے کہ ایک کام کر ذرا، ریڈ بل کے اندر ڈال کے لا تھوڑی سی۔سونو نے اس حرکت پر ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ چالاکی سے مجھے گلاس دیتے اور میں واپس کردیتا تھا۔