جسٹن بیبر کے گانے کی قوالی ورژن کی لاہور میں دھوم ، ویڈیو وائرل

جسٹن بیبر کے گانے کی قوالی ورژن  کی لاہور میں دھوم ، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک )لاہور کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران جسٹن بیبر کے مشہور گانے 'Baby' کو قوالی انداز میں پیش کیا گیا، جس نے حاضرین کو حیران اور محظوظ کر دیا اوراس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ۔

ایک طالبعلم نے کہا، "یہ ایک لاجواب تجربہ تھا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ موسیقی سرحدوں سے بالاتر ہو کر مختلف ثقافتوں کو قریب لا سکتی ہے ۔"جسٹن بیبر کا اصل گانا 'Baby'، عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں