سلمان خان کے گھر بلٹ پروف شیشے ، کرنٹ والی باڑ نصب

سلمان خان کے گھر بلٹ پروف شیشے ، کرنٹ والی باڑ نصب

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان کے گھر پر سکیورٹی کے حوالے سے بڑا اقدام کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں بلٹ پروف شیشے اور کرنٹ والی باڑ لگا دی گئی ہے ۔سلمان خان کے گھر کے باہر یہ سکیورٹی اقدامات بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل کے بعد دیکھنے میں آئے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کے گھر کے باہر کی تصاویر سامنے آ گئیں جن میں سکیورٹی اقدامات کو دیکھا جا سکتا ہے ۔علاوہ ازیں سلمان خان کے مہاراشٹرا میں واقع فارم ہاؤس کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سلمان کو (Y-plus) سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور پولیس کی گاڑی بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ سلمان خان کو لارنش بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ سال ان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں