چچا اجے دیو گن کیساتھ کام کے دوران پریشانی اور بے چینی تھی : امن دیوگن
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیو گن نے اپنی آنے والی فلم آزاد کے ٹریلر کے ۔
افتتاح کے موقع پر اس بات کا اعتراف کیا کہ چچا کے ساتھ کام کے دوران پریشانی اور بے چینی تھی۔ تاہم اس گھبراہٹ کے باوجود میں یہ ضرور کہوں گا کہ ساتھ ہی بہت پرجوش اور خوش بھی ہوں۔ یہ لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ جب پہلے دن میں نے انکے ساتھ شوٹ کیا تو کافی گھبرا رہا تھا اور کیریکٹر کو نہیں بلکہ چچا (اجے دیو گن) کو دیکھ رہا تھا۔