ایمن سلیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش، اداکارہ نے نام بھی بتا دیا
لاہور(شوبزڈیسک )ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ایمن سلیم کے یہاں پہلی اولاد، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں شوہر، نوزائیدہ بیٹے اور اپنے ہاتھوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ 2 افراد کی پارٹی سے لے کر 3 افراد کے خاندان تک اس سے قبل ہمارے دل کبھی اتنی خوشی سے نہیں بھرے ہیں، بچے کے ساتھ پچھلے 6 ہفتے جادوئی رہے ہیں، دنیا میں خوش آمدید، کیہان ملک۔