فلم ‘گیم چینجر’ کے پری ریلیز ایونٹ میں 2مداح ہلاک

فلم ‘گیم چینجر’ کے پری ریلیز  ایونٹ میں 2مداح ہلاک

ممبئی (شوبزڈیسک )مشہور جنوبی بھارتی فلم ‘آر آر آر’ کے سٹار رام چرن اور پون کلیان کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کے پری ریلیز ایونٹ میں شریک ہونے والے دو مداح ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آندھرا پردیش کے شہر راجمندری میں منعقدہ ایونٹ کے بعد پیش آیا، جہاں مداح اراوا منیکانتا اور تھوکڑا چرن واپسی پر موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے ۔ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا کر دونوں شدید زخمی ہوئے ۔ انہیں ہسپتال لیجایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں