مومل شیخ نے ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیدیا

مومل شیخ نے ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مومل شیخ نے سپرسٹار ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا کہ ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں، ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہیں لیکن ماہرہ کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں، ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں