ہر انسان کو زندگی میں ایک بار تو یکطرفہ محبت ہوتی ہے : عماد عرفانی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار عماد عرفانی نے کہا ہے کہ جب انسان کو لگے کہ وہ اب اس چیز کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو یہ مقامِ عشق ہے۔
یک طرفہ محبت کے بارے میں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یک طرفہ محبت فلموں میں بہت دیکھی ہے اور ہر انسان کو زندگی میں ایک بار تو یک طرفہ محبت ہوئی بھی ہو گی۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے سکول اور کالج کے زمانے میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اس لیے ریجیکٹ ہونے سے بچ گیا۔