فخر عالم کے گھر چوری کی واردات، اداکار شدید مایوس

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔
فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ آور کھانا دیا اور کھانا کھانے کے بعد چوکیدار بے ہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزم فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے اورکمروں میں موجود الماریوں اوردیگر سامان کی تلاشی لی،ملزموں نے فخر عالم کے گھر میں موجود تجوری کو بھی توڑنے کی کوشش کی، اداکارنے کہاکہ ان کیلئے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون بے حد ضروری ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، انہیں نے اس صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ چور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔