احمد علی اکبر کی رواں ماہ شادی کی افواہیں زیر گردش

احمد علی اکبر کی رواں ماہ  شادی کی افواہیں زیر گردش

کراچی (آئی این پی)اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی رواں ماہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

جرنلسٹ مومن علی منشی اور ان کی بہن ایمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر انڈسٹری کی ایک اور بڑی شادی سے متعلق بات کی ہے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈسٹری میں رواں ماہ ایک اور نامور فنکار کی شادی ہونے والی ہے ، اس فنکار کی اہلیہ کا تعلق انڈسٹری سے نہیں بلکہ یہ خاتون انٹرنیٹ انفلوئنسر ہیں۔اس دعوے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کا یہ پہیلی بوجھتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اداکار احمد علی اکبر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں