بھارتی اداکار کا مذاق اُڑانے پر مشتعل افراد کا کامیڈین پرتشدد

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ‘سکائی فورس’ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مذاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے ۔ کامیڈین کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔