خاتون پرستار نے اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی

 خاتون پرستار نے اربوں کی  جائیداد سنجے دت کے نام کر دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی۔

 جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔قبھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی، پولیس نے اداکار کو نشا پاٹل کی موت کے ایک روز بعد کال کرکے ان کی وصیت سے آگاہ کیا تاہم سنجے دت نے یہ رقم وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں