سرگن مہتا کا اپنے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ ہونے کا انکشاف

دہلی (آئی ا ین پی)بھارتی پنجابی اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے اپنے ساتھ ہونے والے 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف کیا ہے ۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو اڈاریاں بنا رہے تھے ، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ اڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے ، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔