فرحان سعید،عروہ کی ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق

کراچی (این این آئی)اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بالآخر ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ۔
ایک انٹرویو میں فرحان نے کہا کہ ہماری شادی میں ایک مشکل وقت آیا تاہم دنوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا اور رہنمائی کی۔فرحان سعید نے کہا کہ رشتے میں احترام اور عزت کی بے حد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا۔