راکھی ساونت کا آج بھارتی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان

 راکھی ساونت کا آج بھارتی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان

دبئی(شوبزڈیسک)پاک بھارت میچ کا بخار دبئی میں مقیم بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے سر بھی چڑگیا، جنہوں نے بھارت کے پاکستان سے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ کرلیا۔

 انسٹاگرام پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں منفرد ڈیزائن والی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے ،جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا نام لکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھارت وکٹ لے گا تو میں ڈانس کروں گی اور بھارت کی جیت پر لڈو کھاؤں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں