گلوکار علی حیدر کا بھتے کی پرچیاں ملنے کا انکشاف
لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان کے 2000ء کی دہائی کے نمایاں گلوکار علی حیدر نے اعتراف کیا کہ میں نے نوجوانی میں پارٹیز کیں اور۔
میرے خاندان کو اس بارے میں علم تھا، لیکن میں ہمیشہ خود کو ایک حد میں رکھتا تھا، وقت کیساتھ ساتھ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلیاں کیں، یہاں تک کہ شادی بھی نہایت سادگی سے کی اور کبھی اپنی شہرت یا دولت کا دکھاوا نہیں کیا۔ مجھے پاکستان میں سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ امریکا ہجرت کرنا پڑی۔ 14-2013ء کے دوران پاکستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال انتہائی خراب تھی اور مجھے بھتے خوری کی پرچیاں و دھمکیاں مل رہی تھیں۔انہوں نے ایک خوفناک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی جان بچانے کیلئے گاڑی میں فرار ہونا پڑا، اس دوران میرے بچے بھی ساتھ تھے ، یہ سب کچھ اتنا پریشان کن تھا کہ فیملی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی۔ مجھے جب امریکا منتقل ہونے کا موقع ملا تو فوری طور پر اسے قبول کیا اور ہوسٹن، ٹیکساس میں جا بسا، وہاں اپنی زندگی کو ازسرِ نو ترتیب دیا اور ایک محفوظ اور مستحکم ماحول میں کام کرنا شروع کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments