لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے : نادیہ جمیل

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔نادیہ جمیل اپنے خطاب میں مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ خواتین کے جذبات اور فیصلوں کا احترام کریں۔