مومنہ اقبال کی جنس سے متعلق وائرل ویڈیو جھوٹی نکلی

لاہور(شوبزڈیسک)خوبرو اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال سے منسوب وائرل ویڈیو کی حقیقیت سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اسی وجہ سے بہت چھوٹی عمر میں ان کے خاندان نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔واضح رہے کہ جھوٹ پر مبنی یہ ویڈیو اگست 2022ء کو د یئے گئے ایک انٹرویو کے ویڈیو کلپ کو ایڈٹ کر کے جعلی طور پر بنائی گئی اور وائرل کی گئی تھی،حال ہی میں اس ویڈیو کی حقیقت سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں اداکارہ کی وائرل ویڈیو کے ایڈٹ شدہ اور جھوٹے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ، اداکارہ کی متنازع ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے اور مومنہ اقبال کا یہ بیان بھی ویڈیو میں جھوٹ پر مبنی ترمیم کے ذریعے گھڑا گیا ہے۔