میں ماں کا کردار بھی ہیرو ہیروئن کے برابر کا ادا کرتی ہوں:صبا فیصل

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ میں نے آج تک یہ نہیں کہا کہ پہلے بہت اچھا کام ہو رہا تھا اور اب اداکاری یا ڈراموں کا معیار گرگیا ہے۔
اب بھی بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں اور مضبوط کردار اور کہانیاں لکھی جا رہی ہیں۔ میں ڈراموں میں اپنے کردار چن کر لیتی ہوں، میرا ڈرامے میں کردار ماں کا ہوتا ہے مگر وہ کردار بھی ہیرو ہیروئن سے کم اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔ میں اپنے کرداروں سے پوری طرح سے مطمئن ہوں۔