عامر خان کے خاندان نے کھلے دل سے قبول کیا:گوری

عامر خان کے خاندان نے کھلے دل سے قبول کیا:گوری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کے خاندان نے ان کو کھلے دل سے قبول کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عامر خان نے 13 مارچ 2025ء کو اپنی سالگرہ سے پہلے میڈیا سے ملاقات کے دوران اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق کی تصدیق کی تھی۔عامر خان نے بتایا کہ میں گوری سپراٹ کو اپنے خاندان سے ملوا چکا ہوں ،جب گوری سپراٹ سے سوال کیا گیا کہ عامر خان کے خاندان سے ملاقات کیسی رہی؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے خاندان میں بہت عزت اور محبت ملی، سب نے مجھے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا، جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔گھر والوں نے ان کو کھلے دل سے قبول کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں