ابراہیم علی خان پاکستانی ناقد پر برہم،دھمکی دے ڈالی

ابراہیم علی خان پاکستانی ناقد پر برہم،دھمکی دے ڈالی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی پاکستانی ناقد کو دھمکی کا سکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔ ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے ڈیبیو کیا ہے جو شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستانی فلمی ناقد تیمور اقبال نے ابراہیم کی اداکاری پر سخت تنقید کی اور انکی ناک پر طنز کیا۔یہ تبصرہ ابراہیم کو پسند نہ آیا اور انہوں نے براہِ راست تیمور اقبال کو براہ راست پیغام کرتے ہوئے لکھا ‘‘تمہارا نام میرے بھائی تیمور کی طرح ہے ، لیکن تمہارے پاس اس کا چہرہ نہیں۔ تم بدصورت اور کچرے کے ڈھیر کی طرح ہو۔ اگر میں تمہیں سڑک پر دیکھوں گا، تو تمہاری حالت اور بھی خراب کر دوں گا۔ تم چلتے پھرتے گندگی کے ڈھیر ہو۔ جواب میں پاکستانی ناقد نے اداکار کو جواب دیا کہ وہ ان کے والد کے بہت بڑے مداح ہیں، وہ اپنے والد کا نام ایسے خراب نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں