انسٹاگرام پر لوگ شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں:نوین نقوی

انسٹاگرام پر لوگ شادی کے  پیغامات بھیجتے ہیں:نوین نقوی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ نوین نقوی نے کہا ہے کہ جب سے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ میں غیر شادی شدہ ہوں لوگ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات بھجوانے لگے ہیں۔

اداکارہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی ریڈیو جوکی(آر جے ) اور وی جے کا اعزاز رکھتی ہیں اور اسی زمانے میں انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی۔ انہیں کبھی اس بات کا پچھتاوا نہیں ہوا کہ وہ کبھی کالج یا یونیورسٹی کیوں نہیں گئیں لیکن وہ تعلیم اور ڈگری کی اہمیت کو سمجھتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں