ایمن خان شوبز میں واپسی پر تذبذب کا شکار

ایمن خان شوبز میں  واپسی پر تذبذب کا شکار

کراچی (آئی این پی)اداکارہ، و ماڈل ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ ڈراموں میں اداکاری کا ارادہ کرتی ہیں۔۔۔

لیکن ان کی واپسی نہیں ہوپاتی، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کام کرنے لگیں،ان کے مطابق انہوں نے خود کو گھر، بچوں اور کاروبار میں اتنا مصروف کرلیا ہے کہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی کمی یا ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔ایمن خان نے کہا کہ اگر انہیں کسی مختصر منصوبے میں کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور واپسی کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں