شوٹنگ کے دوران سلمان مجھے زخمی کرکے چلے گئے تھے :ادی ایرانی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اپنے فلمی کیرئیر میں کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔۔۔
حال ہی میں بالی ووڈ سے وابستہ ماضی کے ایک اداکار ادی ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان 2002 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم چوری چوری چپکے چپکے کی شوٹنگ کے دوران انہیں زخمی کرکے سیٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے پھر اگلے روز انہوں نے مجھے اپنے کمرے میں بلا کر مجھ سے معافی مانگی۔