آج کل کے ڈرامے بیٹی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی:سعدیہ امام

آج کل کے ڈرامے بیٹی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی:سعدیہ امام

کراچی (آئی ا ین پی)اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے کہا کہ آج کل کے ڈرامے وہ اپنی بیٹی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایک شو میں بات کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ پہلے کم تعداد میں ڈرامے بنتے تھے ، لیکن ان کا معیار بہت مضبوط ہوتا تھا،آج کے کئی ڈرامے دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے رائٹرز کس سوچ کے تحت یہ کہانیاں لکھ رہے ہیں، کون سے جذبات کے زیرِ اثر ایسے مکالمے تخلیق کیے جا رہے ہیں،اب کئی ڈرامے ایسے ہوتے ہیں جو میں اپنی بیٹی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں