مجھے آسکر نہیں چاہیے ، نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے :کنگنا

مجھے آسکر نہیں چاہیے ، نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے :کنگنا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گئی، جس پر فلم شائقین کی جانب سے داد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایک منچلے فین نے کہا ہے کہ یہ فلم بہت اچھی ہے ، اس کو بھارت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ آسکر کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے ، جس پر جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے آسکر کی ضرورت نہیں، میرے لیے تو نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے ۔کنگنا نے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ امریکا سچ تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ایوارڈ کیوں دے گا؟ فلم ایمرجنسی میں اس معاملے کو ہی اٹھایا گیا ہے کہ امریکا ترقی پذیر ممالک کو کس طرح دباؤ میں لیتا ہے ۔فلم کی تعریف کرتے ہوئے فلم میکر سنجے گپتا نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ میرا فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں خوش ہوں کہ میں غلط تھا، فلم بہت شاندار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں