کم کارڈیشین ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے آوارہ کتوں سے پریشان

کم کارڈیشین ممبئی کی سڑکوں پر  گھومتے آوارہ کتوں سے پریشان

ممبئی (آئی ا ین پی) مشہور امریکی میڈیا پرسنالٹی کم کارڈیشین ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے آوارہ کتے دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دی کارڈیشینز سیزن 6 کے تازہ ترین قسط میں کم کارڈیشین اور ان کی بہن کلوئی کارڈیشین کے تیز رفتار ممبئی کے سفر کو دکھایا گیا۔ کم کارڈیشین نے تسلیم کیا کہ وہ مارکیٹ کو 1992 کی ڈزنی فلم الہ دین جیسا تصور کر رہی تھیں لیکن یہ تو بس عام سڑکیں ہیں۔ اس موقع پر وہ گاڑیوں کے ہارن اور سڑک پر بھاگتے آوارہ کتوں سے گھبرا گئیں۔انہوں نے حیرت سے کہا کہ میں ان گلیوں کے کتوں کے قریب نہیں جاتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں