اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے :الکا یاگنک

اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے :الکا یاگنک

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 2011ء میں امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے کئی بالی ووڈ گانے برآمد کیے ، جن میں ادیت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک کے ہٹ گانے شامل تھے ۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں الکا یاگنک نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ میری غلطی تو نہیں ہے کہ وہ میرے فین تھے ؟پوچھے گئے سوالوں کا گلوکارہ نے مزید دلچسپ جواب دیا کہ اسامہ بن لادن جو بھی تھے ، کیسے بھی تھے ، ان کے اندر کہیں نہ کہیں ایک چھوٹا سا فنکار ہو گا، اگر انہیں میرے گانے پسند تھے ، تو اچھا ہے ناں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں