جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ

جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ

لاہور(شوبز ڈیسک) بھارتی معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جاوید اختر نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ابھی ابھی میں نے ایک جینٹل مین معظم صاحب کو یوٹیوب پر ‘یہ نین ڈرے ڈرے ’ گاتے ہوئے سنا ہے ، براہِ کر ْ   م وہ مجھ سے رابطہ کریں، اگر وہ ہمارے لیے کچھ گانے گا سکیں تو میں بے حد مشکور رہوں گا۔جاوید اختر کی یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی مدد کرتے ہوئے گلوکار معظم علی خان کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دیں۔معظم علی خان نے 2020ء میں نشر ہونے والے سُپر ہٹ ڈرامے ‘ثبات’ میں جاندار اداکارہ کے ذریعے خوب شہرت حاصل کی ،واضح رہے کہمعظم علی خان سے پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم قائدِ ملّت لیاقت علی خان کے پڑ پوتے ہیں۔معظم علی خان کے والد مشرف علی خان اور والدہ ممتاز پروین بھی پی ٹی وی کے ڈرامے ‘سُنہرے دِن’میں کام کر چکے ہیں۔معظم علی خان کے چھوٹے بھائی عباس علی خان معروف موسیقار ہیں، عباس علی خان نے استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں