صبور علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ،نام سرینہ علی رکھ دیا
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھر ننھی مہمان کی آمد ہو گئی۔
انسٹاگرام پر جوڑی نے خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ان کہ ہاں ننھی شہزادی کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سرینہ علی رکھا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی سرینہ علی کی پیدائش گزشتہ روز یعنی 18 مارچ 2025ء کو ہوئی ہے ، جس کا اعلان انہوں نے آج کیا ہے ۔