رمضان ٹرانسمیشن کے باعث لوگ اب فاقے کرتے ہیں: بشریٰ انصاری
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام، ہر فن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے لوگ اب روزے رکھ کر عبادت نہیں کرتے فاقے کرتے ہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پرنئے وی لاگ میں انہوں نے افطاری کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے لوگ عبادت میں توجہ کم دیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب ہم یہ ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے اس وقت عبادت زیادہ کرتے تھے ، کوئی دوسرا کام نہیں ہوتا تھا تو قرآن شریف کی تلاوت کر لیا کرتے تھے ، تسبیح پڑھ لیا کرتے تھے ۔