عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ

عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ

ممبئی (شوبزڈیسک) مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ نظر آئے ، عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر بنگلورو کی رہائشی گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کو ممبئی کے ایکسَل آفس سے باہر نکلتے دیکھا گیا، وائرل ویڈیو میں عامر خان عمارت سے باہر آ کر پاپارازی کو سلام کرتے دکھائی دیے ، وہ صبر کے ساتھ گوری کے باہر آنے کا انتظار کرتے رہے ، جیسے ہی وہ باہر آئیں، عامر نے انہیں گاڑی تک پہنچایا، گوری نے بظاہر کیمروں سے گریز کیا اور جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گوری نے اپنے پارٹنر میں مطلوبہ خصوصیات اور عامر کو منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک مہربان، شریف اور خیال رکھنے والے شخص کی تلاش میں تھی، اس پر عامر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اور ان تمام خوبیوں کے بعد تمہیں میں ملا؟،لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق گوری اس وقت ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں، وہ ایک 6 سالہ بچے کی ماں بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں